Ticker

Recent 5

پاک بھارت اور مسلۂ کشمیر



تحریر مزمل احمد عباسی

 پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت سب سے بڑا مسلہ 
کشمیر کا ہے۔کشمیریوں کو خد مختاری حاصل ہے اگر بھارت سے الحاق کریں یا پھرپاکستان سے۔بھارت نے کئ سالوں سے کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے اور کشمیریوں پر تشدد کر رہا ہے بھارتی فوج کشمیر کے عوام پر پیلٹ گنزز کا جارحانہ استعمال کر رہی ہے تاکہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا سکے

 سنا ہےبہت سستاہ ہےخون وہاں کا اک واری جسے کشمیر کہتے ہیں۔

 ۔کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت کا اندازہ یہاں لگایا جا سکتا ہے جب کشمیری اپنے دشمن کے سامنے کھڑے ہو کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔بھارت نے کشمیر پر سخت کرفیو لگایا ہوا ہےجس کی وجہ سے کشمیر ی عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ سب دیکھتے ہوے بھی ساری دنیا کے مسلمان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے مسلۂ کشمیر کے لئے کوئی اچھے اقدام نہیں اٹھائے ماضی کی حکومتوں نے صرف پاکستان میں کرپشن کی پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا اور عدلیہ کے نظام کو بھی برباد کر دیا پاکستای اور کشمیری عوام کو شکرادا کرنا چاہیے کہ انہیں عمران خان جیسا لیڈر میلا۔عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جہنوں مسلۂ کشمیر بڑھےواضح طور پر اقوام عالم تک پہنچایا عمران خان کشمیریوں کے لئے قائد ثابت ہو سکتے ہیں انشاءاللہ عمران خان کشمیریوں کو آزادی دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے دوسری طرف آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کو روتا نہیں دیکھ سکتے آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ اقوام عالم آخر خاموش کیوں؟ کیا آزادی کشمیر حب یوں کا بنیادی حق نہیں؟ یا پھر مسلمان ہونےکی وجہ سے آج نکشمیر آزاد نہیں؟میں اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مسلۂ کشمیر کو جلداز جلر حل کیا جائے۔میں دنیا کے تمام مسلمانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ خدا رہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے رب کے سامنے حاضر ہوں گے تو ہم سے پوچھا جائے گا کہ تمہارے مسلمان بھائیوں پر جب ظالم ہو رہا تھا تم نے آن کی کیا مدد کی؟ تو ہم کیا جواب دیں گے۔تو اس لیے ہمیں کشمیری بھائیوں کی مدد کرنی چاہیئے اگر پاکستان کے تعلقات کی بات کی جائے تو پاکستان کے سارک ممالک کے ساتھ بھارت کے علاوہ تکریبً تمام ممالک سےتعلقات اچھے ہیں پاکستان اختلافی امور پر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتا رہا ہے لیکن بھارت کے عدم تعاون کی وجہ سے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔جنگ کسی بھی مسلہ کا حل نہیں۔لیکن بھارت کے سر پر جنگی بھوت سوار ہے اور وہ جنگ کرنا چاہتا ہے لگتا ہے کہ بھارت ماضی کی ناکامییاں بھول گیا ہے بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پاک فوج کی بہادری اور جرات کی وجہ سے ناکام ہو جاتا ہے پاک فوج بھی بھارت کے مظالم کا ڈٹ کر سامنا کر رہی ہے بھارتی فوج پاک فوج سے مقابلہ کرنے کے بجائے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس س کئ شہری زخمی اور شہید ہو رہے ہیں۔ مسلۂ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت تجارت بھی ختم ہوئ۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے پاکستان دوبارہ جنگ نہیں کرنا چاہتا اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کے اثرات صرف پاکستان یا پھر بھارت پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پھیلیں گے اللہ تعالی کشمیریوں کو آزادی عطاء فرمائے۔ [ آمین]

Post a Comment

0 Comments