Ticker

Recent 5

Book Review

 

کشت زر بار مصنف:: پروفیسر احمد رفیق اختر یہ کتاب پروفیسر صاحب نے 1999 میں لکھی جو 127 صفحات اور 7 باب پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر اسلام اور جدید دور کے مابین تعلق کی عکاسی کرتی ہے۔ مصنف لکھتے ہیں کہ انسان کی پہلی ترجیح علم کے حصول کے بعد اللہ تعالیٰ تک رسائی ہے۔ انسان کو چاہیے کے اللّٰہ تعالیٰ کی خشنودی حاصل کرے ۔ مسلمان مفکرین کا ذکر بھی کیا جنہوں نے اللہ کو پا لیا اور دنیا کو فائد پہنچایا۔ مصنف لکھتے ہیں کہ اگر آپ عالم ہونے کے باوجود اللہ تک نہ پہنچ سکے تو آپ کوئی غلطی کر رہے ہیں اس غلطی کو درست کرنا آپ کی زمہ داری ہے یہی آپ کی کامیابی بھی ہے ۔ اس کتاب میں فلاسفرز، مفکرین، قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں ، کائنات، علم اور جمال یعنی حسن پر روشنی ڈالی گئی۔ مصنف لکھتے ہیں ہمارے ہاں علم برائے علم اور علم برائے اللہ نہیں بلکہ بدقسمتی سے علم برائے مال ہے۔ مصنف نے آج کے باعلم لوگوں سے ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ ان لوگوں نے مغرب سے اپنے آباؤاجداد کا علم واپس نہ لیا ، وہ علم جس نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا۔ اللہ تعالیٰ علم والوں کو پسند کرتاہے۔انسان کی تخلیق اور اس کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی گئی ، مصنف کے مطابق اللہ نے انسان کو اس وقت اصلی حالت میں لایا جب وہ عقلی طور پر مضبوط ہوا ، اسے علم عطا کیا ۔ اللہ کی طرف سے پہلی زمین پر پہلی نعمت علم ہے جو آدم علیہ السلام کو عطا کیا گیا اور اس وقت آسمانی علم کو روک لیا گیا جب انسانی عقل نے ترقی مکمل کر لی۔ کائنات کی تخلیق کے بارے میں مختلف سائنسدانوں کی تحقیق کے مقابلے میں قرآن مجید کی آیات سے دلیل دے کر قرآن کریم کو سچا ثابت کیا۔ مصنف نے ان آیات کو کتاب میں جگہ دی جن میں اللہ کہتا ہے زمین اور آسمان پہلے ایک ہی تھے جو اللہ کے حکم سے جدا جدا ہوئے۔ مصنف نے انبیاء علیہم السلام کی زندگیوں اور ان کی اقوام پر بھی روشنی ڈالی ،رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعریف کی مگر ہمیشہ کی طرح ناکام رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان احادیث پر روشنی بھی ڈالی جو دجال کے فتنے کی نشاندھی کرتی ہیں۔ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کے فلسفہ کو بھی کتاب میں جگہ دی گئی۔ ذماں و مکاں کے بارے میں مفکرین کی رائے کو جگہ دی گئی ایک مفکر لکھتا ہے کہ زمانہ توڑنے اور الگ کرنے کا نام ہے ، اور اسلام کہتا ہے کہ اللّٰہ ہی زمانہ ہے۔ حُسن و جمال کے بارے میں مختلف مفکرین کی رائے شامل کی گئی۔ مصری مفکر کی رائے کو قابلِ قبول قرار دیا گیا جس میں اس کی رائے تھی کہ اللہ ہی جمال ہے حسن اللہ سے ہے۔ میری رائے کے مطابق اس کتاب میں مصنف نے اس بات کو ثابت کیا کہ اسلام ایک مکمل اور جدید دین ہے۔ علم و حکمت کی ضرورت اور اہمیت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا۔ اس کتاب کو میں 10 میں سے 9 ریٹنگ دوں گا۔

Post a Comment

0 Comments