Ticker

Recent 5

کیا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے؟

تحدیر:: محمد ابرہیم عباسی 
 پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس کے تمام قوانین قرآن

 وحدیث کے مطابق بناۓ جاتے ہیں یا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے. اسی طرح غیر مسلم ممالک بھی اپنے قوانین اپنے مذہب کے مطابق بناتے ہیں. ہر ملک میں ایک قوم یا مذہب کی اکثریت ہوتی ہے جو برسراقتدار ہوتا / ہوتی ہے. اکثریت ہونے کے ساتھ ساتھ ہر ملک میں دوسرے مذاہب بھی موجود ہیں جن کو اقلیتیں کہتے ہیں. حکومت ميں اقلیتوں کو بھی نما‌نٔدگی دی جاتی ہے. اسی طرح پاکستان کے اندر بھی اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہیں. پاکستان کے قانون کے مطابق پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کا مسلمان ہونا لازمی ہے. قانون میں یہ نہیں لکھا کے پاکستان کے اندر اقلیتوں کو حکومت میں نمائندگی نہ دی جاۓ.موجودہ دور میں پاکستان کی معاشی حالت بہت خراب ہے. پچھلے دس سالوں میں پاکستان کی معیشت کو خطرناک حد تک نقصان ہوا. جس کی وجہ معاشی بدعنوانی اداروں کی نااہلی اور کمزوری بتائی جاتی ہے. اس وقت پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو معاشی نظام کو سمجھتے ہوں. ۔طپچھلے دنوں پاکستان کے اندر ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان نے قادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں کو Economic Adviser بنانے کا اِرادہ کیا . میاں ‌عاطف ایک ماہرِمعاشیات ہیں. اپنے پیشے کے لحاظ سے ان کو بہت قابل انسان سمجھا جاتا ہے. جب یہ بات سامنے آئی تو پاکستان بھر میں عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائی گئ. جس کے نتیجے میں میاں کو دستبردار کر دیا گیا. وجہ یہ بتائی گئ کہ میاں عاطف قادیانی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اپنے مذہب سے چلائی جانے والی تبلیغی تحریک کا حصہ ہیں جوکہ غلط ہے. ذرا سوچئے! کیا مسلمانوں کو غیر مسلم ممالک کی حکومتوں میں نما‌نٔدگی نہیں دی جاتی؟ کیا ابوکلام آزاد نے کانگرس کے لیے کام نہیں کیا؟ جو نہرو دور میں وزیرتعلیم بھی رہے؟ کیا جوگندرناتھ منڈل نے حصول پاکستان کے لیے کام نہیں کیا؟ اس واقعہ نے 1937 کی یاد تاذہ کی جب کانگرس نے مسلمانوں کو وزارتیں دینے سے انکار کیا تھا. پاکستانی عوام کا‌ ردعمل دیکھ کر بہت دکھ ہوا.ایسا کرنا اقلیتوں کے حقوق شکنی کے مترادف ہو گا. پاکستان میں غیر مسلم لوگوں کو ضرورت کے تحت ملک کی خدمت کے لیے جائز زماداریاں دی جائیں. میاں عاطف کو جو زمہ داری دی جا رہی تھی میرے خیال سے وہ جائز تھی اور پاکستانی عوام نے بڑا منفی کردار ادا کیا. 


یا پھر پاکستان کے قانون کو آگ لگا دو یا محمد علی جناح کو پاکستان کا بانی ماننے سے انکار کر دو یا پاکستان کی افواج میں جتنے غیر مسلم اقوام کے باشندے موجود ہیں اُن کو نکال باہر پھینکو یا یہ اعلان کرو کے پاکستان کے اندر غیر مسلم کی کوئی جگہ نہیں اگر ایسا نہیں کرتے تو اقلیتوں کو حکومت میں ‌نمائندگی دو.پاکستان ایک جمہوری ملک اس میں ایسا‌ غیر اخلاقی کام غیر مناسب ہو گا. 

پیغام! اپنا کردار بدلو پاکستان کی تقدیر بدلو. 

                               

Post a Comment

0 Comments